دماغ تیز کرنے والی 8 غذائیں

دماغ تیز کرنے والی 8 غذائی

دماغ تیز کرنے والی 8 غذائیں

دماغ تیز کرنے والی 8 غذائی

 

انسان کا دماغ اس کے جسم کے تمام اعضا میں سب سےزیادہ اہمیت رکھتا ہے، غور و فکر کرنے، صحیح و غلط کی تمیز کرنے اور چیزوں کے یاد رکھنے کی صلاحیت انسانی دماغ کی ہی مرہون منت ہے، دماغ ہی سے انسان کا پورا جسم کنڑول ہوتا ہے، دماغ کمانڈ پاس کرتا ہے تو اعضا و جوارح حرکت میں آتے ہیں۔ لہذا دماغ کی صحت کا خیال رکھنا بے انتہا ضروری ہے، اور اس کی صحت سدا بہار رکھنے کے لیے متوازن غذا کا استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔

اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے ایسی بہت سی چیزیں پیدا فرمائی ہیں جو انسانی صحت کے لیے فائدے مند ہونے کے ساتھ ساتھ دماغ کی قوت و صلاحیت اور یادداشت کو بہتر بنانے میں بہت معاون ہیں، کھانا پینا تو انسانی زندگی کے لوازمات میں سے ہیں؛ لیکن اگر کھانے پینے میں ان چند چیزوں کو شامل کر لیا جائے جو دماغ کی قوت میں اضافہ کرتی ہیں تو انسان کا دماغ ہمیشہ جوان عمر رہےگا۔

ہم ذیل میں 8 ایسی غذاؤں کا تذکرہ کر رہے ہیں جو دماغ کی صحت اور قوت بڑھانے میں مددگار ہیں۔

 

 

1. مچھلی

چکنی مچھلیاں جیسے سالمن، میکریل، ٹونا اور سارڈینز اومیگا، 3 فیٹی ایسڈ ان کے اندر بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے، یہ فیٹی ایسڈز دماغ کے لیے انتہائی مفید سمجھے جاتے ہیں، اس سے یادداشت بہتر ہوتی ہے اور دماغی خلیوں کے نشو نما میں مدد ملتی ہے۔

اس لیے جو لوگ دماغ کی قوت بڑھانا چاہتے ہیں انھیں کھانے میں مچھلی کی مقدار بڑھانی چاہیے۔

 

 

گری دار میوے.2

گری دار میوے یعنی بادام، کاجو، اخروٹ اور پستہ وغیرہ میں وٹامن ای، اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت مند چکنائیاں پائی جاتی ہیں جو دماغ کی قوت بڑھانے میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتی ہیں، بالخصوص اخروٹ میں اومیگا 3 بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے جو دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے اور قوت حافظہ میں بھی غیر معمولی اضافہ کرتا ہے۔

 

 

انڈہ .3

انڈہ کہیں بھی دستیاب ہو جاتا ہے اور ہر کچن میں موجود ہے، انڈہ اگر چہ اکثر لوگ استعمال کرتے ہیں لیکن انھیں معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے اندر کولین نامی ایک خاص غذائی عنصر پایا جاتا ہے جو دماغ کے نیوران کی آپس میں کنیکشن بنانے میں مدد کرتا ہے، جس سے سیکھنے اور پیچیدہ باتوں کی صلاحیت بڑھتی ہے، اس کے علاوہ انڈے میں وٹامن بی 6 اور بی 12 بھی موجود ہوتا ہے جو دماغ کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے بےحد ضروری ہیں۔

 

 

ہری سبزیاں .4

صحت کے باب میں ہری سبزیوں کا ذکر ہمیشہ سر فہرست رہےگا، ہری سبزیاں جہاں پورے جسم کے لیے مفید ہیں وہیں خاص طور سے دماغ کے لیے بھی مفید ہیں، پالک، ساگ، بندھ گوبھی، اور دیگر ہری پتیوں والی سبزیاں فولک ایسڈ، آئرن اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں، جس سے دماغی کمزوری دور ہوتی اور دماغ کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔

 

زیتون کا تیل .5

زیتون کا تیل صحت کے حوالے سے بہت مفید مانا جاتا ہے، اس کے اندر صحت مند چکنائیاں اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو دماغ کی سوزش کو ختم کرتے ہیں اور یادداشت کی قوت کو بہتر بناتے ہیں؛ لہذا اپنے کھان پان میں زیتون کا تیل بھی ضرور شامل کرنا چاہیے۔

 

 

ہلدی .6

ہلدی بھی عام طور پر ہر کچن میں دستیاب ہوتا ہے، ہلدی کے اندر کرکومن نامی خاص جزو پایا جاتا ہے، جو دماغ میں نئے خلیوں کی تخلیق بھی مددگار ہوتا ہے۔

 

 

دودھ اور دہی .7

دودھ اور دہی عام طور پر صحت کے لیے انتہائی مفید سمجھے جاتے ہیں، ان کے اندر وٹامن بی 12 پایا جاتا ہے، جو یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتے ہیں۔

 

سبز چائے .8

سبز چاہے یعنی گرین ٹی کے اندر کیفین اور ایل تھیانین نامی اجزا پائے جاتے ہیں، جو خیالات کو منتشر ہونے اور خاص چیز پر توجہ دینے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔

ان سب کے علاوہ اچھی نیند لینا اور جسمانی ورزش کا اہتمام بھی کرنا چاہیے، اور خاص طور پر گناہوں سے بچنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ علم و عمل میں برکت کی دعا کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے